لاہور: گورنر پنجاب کے لیے دو ناموں پر مسلم لیگ ن نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ مخدوم احمد اور قمر زمان کائرہ میں سے کسی ایک نام کو فائنل کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے قمر زمان کائرہ کو گورنر پنجاب کےلیے موزوں قرار دیا گیاہے۔
قمر زمان کائرہ پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے بنائی گئی سیاسی کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔ تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قمر زمان کائرہ اور مخدوم احمد میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔