پڑوسی ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ،چین کا دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانے کا اعلان

04:31 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین نے ایک دہائی سے بھی کم وقت میں بجٹ  کو دگنا کرتے ہوئے  دفاعی بجٹ کو  7.2 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔چین نے  دیگر   امریکہ، تائیوان، جاپان کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں کشیدگی  کے بعد   اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فی صد اضافے کا اعلان کیا۔

چین 2015ء کے بعد سے مسلسل اپنے دفاعی بجٹ میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی سے بھی کم وقت میں اس کا دفاعی بجٹ دگنا ہو چکا ہے۔

چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے آغاز پر دفاعی بجٹ کے ان نئے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔2013ء میں شی جن پنگ کے چین کے صدر بننے کے وقت دفاعی بجٹ 720 ارب یوآن تھا جو اب بڑھ کر 1670 ارب یو آن ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں