کراچی :پی ایس ایل میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ رکشے میں کراچی کی سڑکوں پر گھومنے لگیں۔ ان کو رکشے کی سیر کرنا اتنا اچھا لگا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کردیں۔ ان تصاویر کا کیپشن تھا کہ " آجائو چلیں" اس کو پرستاروں نے بھی خو ب سراہا۔
ایرن نے دیگر تصاویر بھی اپلوڈ کی ہیں جن میں وہ کراچی کی سڑک پر موجود ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ملتان کے دورے پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی جبکہ وہ ایک ویڈیو میں صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتی بھی دکھائی دیں۔
واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں، ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5، 7 اور 8 کے میچز کو بھی کور کر چکی ہیں۔