بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بانی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کیلئے قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمع کرائی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر  ہیں،  جتنے غیر قانونی مقدمات ہیں ختم کئے جائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے جن کی کوئی حیثیت نہیں،سیاسی انتقامی کارروائیاں ملکی مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔عوام سے دور کرنے کیلئے بغیر کسی ثبوت کے یہ مقدمات قائم کئے گئے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز الٰہی اور عمر سرفراز چیمہ کو رہا کیا جائے اور صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو  بھی رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں قرارداد میں عمران ریاض اور اسد طور پر قائم مقدمات بھی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں