یکم جولائی سے نئی رضا کارانہ پنشن سکیم لانے کا منصوبہ

یکم جولائی سے نئی رضا کارانہ پنشن سکیم لانے کا منصوبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی اہم شرط پر یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اب تمام نئی سرکاری بھرتیاں امکانی طور پر رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کی جائیں گی، جب کہ پرانے بھرتی سرکاری ملازمین کی پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم تیار کی گئی ہے، یہ اسکیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

 
اسکیم کے تحت نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم دی جائے گی، وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کی رضامندی سے نئی اسکیم میں منتقلی کر سکتی ہے، ایس ای سی پی نے سرکاری، نجی شعبے میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے۔

مصنف کے بارے میں