پی ایس ایل 9: آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہو گا

01:39 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آج  21ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گیں۔

پی ایس ایل کا 21واں میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ 


گزشتہ روز  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29رنز سے شکست  دی تھی اور 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم 9وکٹوں پر 167رنز بنا سکی تھی۔ 


ایونٹ میں ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی  6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 

مزیدخبریں