عمران ریاض خان جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست،جسٹس عالیہ نیلم کی سماعت سے معذرت

 عمران ریاض خان جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست،جسٹس عالیہ نیلم کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت سے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔ بینچ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست مین  موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ قانون کے برعکس دیا۔پولیس نے سیاسی بنیادوں  پر عمران ریاض کا نام درج کیا، عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں۔

14 مارچ کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے، عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

درخواست میں  استدعا کی گئی کہ عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

مصنف کے بارے میں