بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقاتیں

02:00 PM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا  آج اڈیالہ جیل میں اہم ملاقاتوں کا دن ہے۔

نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخواہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اجازت ملنے کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر دی گئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا سیکیورٹی عملہ اور پروٹوکول افسر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے علاوہ اپنے وکلاء، سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، پارٹی قیادت اور فیملی ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی کے مقدمات اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بھی ہو گی۔اس موقع پر راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

مزیدخبریں