چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر

10:55 AM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن آج شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالتِ عالیہ میں بطور اعتراض درخواست پر سماعت ہو گی۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست اسلام آباد میں دائر ہو چکی ہے۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ درخواست شہری مشکور حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر بطور چیئرمین سینیٹ کام کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

مزیدخبریں