گھریلو  خواتین کیلئے اچھی خبر،  پنجاب حکومت سولر چولہے فراہم کرے گی، تجاویز مرتب

10:33 AM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: مہنگی  گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان گھریلو  خواتین کیلئے اچھی خبر آ گئی،  پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کو سولر چولہے فراہم کرنے کی تجویز پیش کر دیں، محکمہ توانائی پنجاب نےبائیو گیس چولہوں سے متعلق  تجاویز مرتب کرلیں۔

 محکمہ توانائی پنجاب نے خواتین کیلئے سولر اور بائیو گیس چولھوں کی فراہمی کی تجاویز  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو ارسال کر دیں۔محکمہ توانائی پنجاب  کی جانب سے چیف منسٹر ویمن امپاورمینٹ پروگرام کے تحت تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔


محکمہ توانائی پنجاب نے سولر اور بائیو گیس چولھوں کی تیاری اور افادیت کے بارے میں سروے کی تجویز بھی دی ہے۔


پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کو خواتین کو سولر اور بائیو گیس چولھوں کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں