جنرل باجوہ نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ مریم نواز کو وزیر خارجہ بنا دیں: سینئر کالم نگار کا انکشاف

09:09 AM, 5 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینئر اینکر پرسن عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ مریم نواز کو وزیر خارجہ بنا دیں۔ 

روزنامہ نئی بات میں شائع اپنے کالم میں عرفان صدیقی نے لکھا کہ " پروجیکٹ عمران "  بننے سے قبل جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، مریم نواز  کی موجودگی میں، اکثر وزیراعظم (نواز شریف) کو مشورہ دیا کرتے تھے کہ مریم کو وزیرِخارجہ بنادیا جائے۔

عرفان صدیقی نے مزید لکھا کہ 2018ء میں سزا کے بعد لندن سے پاکستان واپسی کا مشورہ بھی مریم نواز کا تھا۔ڈاکٹروں نے کلثوم نواز کو جواب دے دیا تھا سزا کے بعد جب مشاورتی اجلاس ہوا تو مریم نواز نے کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہمیں پاکستان واپس جانا چاہیے۔ 

مزیدخبریں