واشنگٹن : امریکا نے مریم نواز کو پنجاب کی وزیراعلیٰ بننے کو سنگ میل قرار دیتے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔خوشحال اور جمہوری پاکستان کوا مریکا کے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے۔پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔