بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی 

06:18 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کو غیر ملکی بینکوں سے ملنے والے فنڈ مہیا نہ کیے تو پھر ہمارے لیے وزرارتیں برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ عمران خان زمان پارک میں چھپا ہوا ہے۔ چوہے کی طرح ادھر ادھربھاگ رہا ہے ۔ ڈیجیٹل مردم شماری قبل نہیں۔ 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ  عمران خان چوہے کی طرح  زمان پارک میں چھپا ہوا ہے ۔ سیاسی چوہازمان پارک میں بستر کے نیچے چھپابیٹھا ہے ۔ میڈیا صرف سیاسی چوہے کو دکھا رہا ہے  ۔چوہے کی ٹانگ میں درد ہے،ادھر ادھر بھاگ رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے دوسرے پروگرام کا افتتاح کررہا ہوں۔مہنگائی سے ہر طبقہ مشکلات کاشکار ہے ،زرعی طبقہ زیادہ متاثر ہے۔زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو کیسے زرعی ملک رہیں گے۔زرعی معیشت سے پورے ملک کو سپورٹ کیا جاسکتا ہے۔کاشتکار کو سپورٹ کیا جائےتوپاکستان کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کےدور سے پہلے ہم چینی امپورٹ کرتے تھے۔آصف زرداری نے سپورٹ پرائس دے کر کاشتکاروں کو سپورٹ کیا۔ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔جب سے پیپلز پارٹی کی حکومت گئی زرعی پالیسی کو برقرار نہیں رکھا گیا۔پیپلز پارٹی  دور کے بعد کسانوں کے معاشی حالات بدتر ہوتے گئے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں کسانوں کے ساتھ ہمیں کھڑے ہونا ہوگا۔پاکستان کو زرعی شعبے میں خودکفیل بنانا ہماری ترجیح ہے۔ چھوٹے کسان کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنا چاہتے ہیں۔بی آئی ایس پی کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کی جائے گی۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے  ہیں۔متاثرین سے کئےگئے وعدے پورے نہ ہوئے تو اسے برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم کے نرخ 4 ہزار روپے فی من رکھ کر مثبت پیغام دیا۔ وفاق کو سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ سیلاب متاثرین کے گھر،فصلیں،مال مویشی سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔کسانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئےہمیں زرعی شعبے پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔ 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر سیلاب متاثرین سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کرسکے تو ہمیں وزارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ملک میں اس وقت تاریخی معاشی مشکلات ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت کرائسز کا ماحول چل رہا ہے۔ایک طرف ملک کا نقصان ہورہا ہےدوسری طرف عمران خان سیاست کر رہے ہیں۔ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بیروزگاری،مہنگائی اور عوام کو درپیش مسائل سے ہے۔ہر روز رات کو ٹی وی پر سیاسی شوشہ چلتا ہے۔سیاستدان جیل سے اتنا نہیں بھاگتا جتنا عمران خان  بھاگتا ہے۔پیپلز پارٹی کو  موجودہ صورتحال میں اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں پیپلز پارٹی کی توجہ ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل پر ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک بھر میں مردم شماری درست طریقےسے ہو ۔چاہتے ہیں مردم شماری پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ 2صوبوں میں الیکشن پرانی مردم شماری کی بنیاد پر ہور ہے ہیں۔ڈیجیٹل مردم شماری کا مجھے بھی علم نہیں تو عوام کو کیسے ہوگا۔ ہم اس طرح کی ڈیجیٹل مردم شماری نہیں بلکہ جائز مردم شماری چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں