لاہور : ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ملزم عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہے۔ چیف آف سٹاف شبلی فراز نے لکھ کر دیا کہ نوٹس میں نے وصول کرلیا ہے اور عمران خان یہاں موجود نہیں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غلط بیانی کرکے قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 7 مارچ کو عدالت پیشی کے حکم پر ہر حالت میں عمل کرائیں گے۔