لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کےلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا . عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے دروازے چھٹی کے دن بھی کھلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فواد چودھری، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور دیگر رہنما لاہور ہائیکورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق لیگل ٹیم نے حفاظتی ضمانت تیار کرلی ہے۔ حفاظتی ضمانت پر عمران خان نے دستخط کر دئیے ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق حفاظتی ضمانت دائر کررہے ہیں ۔
حفاظتی ضمانت میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کیس میں پیش ہونا چاہتے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔