شبلی فراز نے پولیس سے جھوٹ بولا، عمران خان زمان پاک میں ہی منظر عام پر آگئے 

04:21 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے اسلام آباد پولیس سے جھوٹ بولا عمران خان زمان پارک میں ہی منظر عام پر آگئے ہیں۔ 

زمان پارک میں جیل بھرو تحریک میں حصہ لینے والے کارکنوں سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ  یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے ۔  اپ کو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا ۔میں ایک ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کو اپنی حوصلہ افزائی  کیلئے نہیں بلکہ ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے بلایاہے۔  26سالہ تاریخی جدوجہد میں اس طرح کی تحریک پہلی بار دیکھی ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے جذبے کےساتھ جیل بھرو تحریک میں شرکت کی ۔ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پیچھے بیٹھ کر سارا کھیل کھیل رہا ہے۔ آصف زرداری دنیا میں مانا ہوا چور ہے ۔ فیصل آباد کا مشہور قاتل وزیرداخلہ بنادیاگیا۔ جنرل باجوہ نے شہبازشریف کو بچاکروزیراعظم بنایا ۔شہبازشریف کو دوکیسز میں سزا ہونےوالی تھی ۔ 

مزیدخبریں