عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں: شبلی فراز 

03:21 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں۔ 

ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے جاری بلاضمانت وارنٹ گرفتاری وصول کرتے ہوئے شبلی فراز نے نوٹس پر لکھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں وہ اس نوٹس پر قانون کے مطابق عمل کریں گے۔ 

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کی عدالت نے 28 فروری کو جاری کیے تھے اور انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں