اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتاری نہیں دے رہے۔ ایس پی گرفتاری کیلئے کمرے میں گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔
عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم تاحال زمان پارک موجود ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔