بزدل آدمی باہر نکلو! ،قوم لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی: مریم نواز کا عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر رد عمل

02:42 PM, 5 Mar, 2023

لاہور :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر رد عمل میں کہا ہے کہ  شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کومخاطب کرتے کہا کہ بزدل آدمی باہر نکلو! لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی قوم۔۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچی ہے لیکن عمران خان کو پولیس کو نہیں ملے اور کمرہ خالی تھا۔

مزیدخبریں