مزاحمت کی پروا نہیں ، عمران خان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا: آئی جی اسلام آباد 

01:53 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان قانون کے مطابق ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں۔ کارکنوں کا گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس ٹیم کے ساتھ جتنی بھی مزاحمت ہو پروا نہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ عمران خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس ٹیم کو مکمل بریفنگ اور قانونی اختیارات کے ساتھ روانہ کیا ہے۔ پولیس ٹیم قانون پر عمل کروانے اور عدالتی احکامات پر لاہور پہنچی ہے۔ 

مزیدخبریں