عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں ، حراست میں لیا تو یہ "برگر" ہمیں نہیں روک سکیں گے: رانا ثنا

01:46 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں۔ عمران خان ہائیکورٹ آئے حکومت چاہتی  توگرفتارکرسکتی تھی ۔ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم لگنی ہے۔ ان کو پتا ہے پیش ہوں گا تو فرد جرم لگے گی اسی لیے بھاگا ہوا ہے۔ 

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پولیس عدالتی حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے ۔ عمران خان کو 3دن پہلے بھی گرفتارکیا جاسکتا تھا ۔جس دن حکومت نے عمران خان کو گرفتارکرنے کافیصلہ کیا،اس دن ہوجائےگا ۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا ۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور حالات بھی سامنے ہیں ۔ ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے ۔ 

مزیدخبریں