حکمران ہوش کے ناخن لیں، گرفتاری پر ایسا احتجاج ہوگا کے مثال نہیں ملے گی: شاہ محمود 

01:35 PM, 5 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے نوٹس دیکھ لیا ہے ۔ نوٹس میں گرفتاری کا حکم نہیں ہے۔ وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ 

زمان پارک کے باہر فواد چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقیقی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ملک کو اس وقت سیکورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔ سیاسی اور معاشی چیلنجز بھی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ عمران خان کی گرفتاری پر ایسا احتجاج ہوگا کہ اس کی مثال نہیں ملے گی۔ حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔ اعتماد کا خلا پر کرنے کے لیے اپنے بنیادی موقف سے نہیں ہٹیں گے۔ 

مزیدخبریں