کراچی : کراچی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں افغانستان روانہ کردیا گیا۔
افغان وزارتِ اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو چمن کے راستے سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔
رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارتِ اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں 3 بسوں میں سوار ہو کر افغانستان روانہ ہوئے۔