وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے 

11:09 AM, 5 Mar, 2023

دوحہ :وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ۔ وزیراعظم  اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرا ئے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 6 مارچ کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری میں بتایا گیا تھا کہ امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 6 مارچ کو دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں