وزیر اعظم کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد ،مسلم لیگ ن کا ایک اور اہم فیصلہ 

11:55 PM, 5 Mar, 2022

لاہور:وزیر اعظم عمران کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے لیے مسلم لیگ ن   نے پارلیمانی  پارٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا،میاں شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر ٖغور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔اجلاس کے لیے مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام چھ بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ملزم لیگ ن کے سیکریٹیریٹ چک شہزاد میں شام چھ بجے منعقد ہو گا جس کی صدارت  میاں شہباز شریف کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد  سمیت دیگر صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں