اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد اس وقت اپنے آخری مراحل کی طرف بڑھ رہی ہے ایسے میں جہاں حکومت نے اپنے اتحادیوں کیساتھ رابطے تیز کر دئیے ہیں وہیں اپوزیشن اتحاد میں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ رابطوں میں تیزی نظر آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے نمبر گیم کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کا آصف علی زرداری سے اہم رابطہ ہو اجس میں دونوں رہنمائوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے اہم ایشو ز پر مشاورت کی ،اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے آصف زردار ی سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،رابطے کے دوران وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت اور تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بھی بات چیت کی گئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں تحریک عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی،حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔