یوکرائن پر حملہ : اسرائیلی وزیر اعظم کا روس کا خفیہ دورہ

09:57 PM, 5 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس اور یوکرائن کی جنگ کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینت نے روس کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصاً یوکرائن میں جاری روسی فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ان وجوہات پر اعتماد میں لیا جن کی وجہ سے روس نے یوکرائن پر حملہ کیا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ 

مزیدخبریں