ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ مارشل لا لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔جو بھی یوکرائن پر نو فلائی زون نافذ کرے گا اسے جنگ میں شامل سمجھیں گے۔
روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ یہ قدم صرف ’بیرونی جارحیت کی صورت میں‘ فوجی سرگرمیوں والے علاقوں میں اٹھایا جائے گا۔انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’لیکن ایسی صورتحال نہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے پاس ایسی صورتحال نہیں ہو گی۔
صدر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ جو بھی ملک یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرے گا اسے جنگ میں شامل سمجھا جائے گا۔
واضح رہے کہ فوجی تناظر میں نو فلائی زون ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جہاں حملوں یا نگرانی کو روکنے کے لیے طیاروں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے لیکن اسے فوج کی جانب سے، ممکنہ طور پر طیاروں کو گرا کر، نافذ کیا جاتا ہے۔