پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی 

08:19 PM, 5 Mar, 2022

پاکستان  بلا ئنڈ   کر کٹ  ٹیم نے جنوبی افریقہ   کو پہلے ٹی 20 میں 10 وکٹوں    سے شکست     دے  کرتین   میچوں  کی       سیریز   میں ایک صفر کی برتر ی حاصل کر لی  ۔

پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ   نے   پانچ وکٹوں  کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، فیڈرک54رنز     بنا کر   نمایا ں   رہے ، معین بدر اور ثنا اللہ   نے ایک   ایک کھلا ڑی کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں  پاکستان  بلا ئینڈ  ٹیم نے  بنا کسی   نقصان   کے ہدف اپنے نا م کر لیا ، معین  اسلم نے 99  رنز  جبکہ  محمد راشد  71 رنز بنا کر نمایاں   رہے ۔

مزیدخبریں