شہباز گل کی چیخیں بتا رہی ہیں سلیکٹڈ کے غروب ہونے کا وقت آپہنچا: ناصر حسین 

05:52 PM, 5 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین نے کہا ہے کہ  شہباز گل کی ٹی وی پر چیخیں بتارہی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ اپنا اثر شدت سے دکھارہا ہے اور سلیکٹڈ کے غروب ہونے کا وقت آپہنچا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کراچی سے اوکاڑہ ترک عوامی مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے اب صرف فارمل کارروائی قومی اسمبلی میں ہونی ہے۔ 

انہوں نے سلیکٹڈ گھبرا گیا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جیت گیا بلاول ،ہار گئی مہنگائی ۔ 

مزیدخبریں