معروف فیشن برانڈ زارا نے روس میں 502 سٹور بند کردیے 

05:24 PM, 5 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو : معروف ہسپانوی فیشن برانڈ زارا نے کل سے روس میں موجود اپنے 502 سٹور بند کر نے کا اعلان کیا ہے۔ 

کمپنی نے بتایا ہے کہ جب تک روس میں اس کی سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی ۔  وہ اپنے نو ہزار ورکرز کی مدد کے لیے پلان ترتیب دے رہا ہے۔

دوسری جانب روس میں سمارٹ فونز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ موجودہ جغرافیائی سیاسی پیشرفت کے باعث ملک میں اپنی ترسیل معطل کر رہی ہے۔

آن لائن ادائیگیوں کی کمپنی پے پال نے بھی روس کی جانب سے یوکرین میں پرتشدد فوجی جارحیت‘ کی مذمت کرتے ہوئے روس میں اپنی سروسز بند کر دی ہیں۔

مزیدخبریں