اوکاڑہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو منافق اور جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔
اوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوٹرن لینے منافقوں کی نشانی ہے لیڈروں کی نشانی نہیں۔ لیڈر پھانسی چڑھ جاتے ہیں لیکن یوٹرن نہیں لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے قائد کی ضرورت ہوتی ہے کھلاڑی کی نہیں۔ تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے ۔ عوام پر مسلط وزیر اعظم نے جھوٹ بولا۔