راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ امام الحق اور اظہر علی نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے بالترتیب 157 اور 185 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون ، پیٹ کمنز اور مارنس لابوس چاگن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔