ارکان فکر نہ کریں ،سب ٹھیک، تحریک عدم اعتماد پر نمبر پورے ہیں: وزیراعظم 

03:57 PM, 5 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ارکان فکر نہ کریں میں کہیں نہیں جارہا۔ سب ٹھیک ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ ،نصراللہ دریشک اور ارکان شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تحریک عدم اعتماد پر ہمارا ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر پورے ہیں۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے۔ 

ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں اور کہیں نہیں جارہے ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں