لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اسپتال سے اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہیں۔
Would like to thank everyone for the outpouring of love & prayers❤️Deeply indebted to the paramedics at 1122 station Khaniwal,Ms Zunaira & Mr Baber for their stellar & immediate first aid. Would also like to thank the local police for rushing me to Mukhtar Sheikh Hospital Multan pic.twitter.com/jgASWW2Tf4
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 5, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو نے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ محبت اور دعاؤں پر تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، خانیوال میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت طبی امداد کی فراہمی اور مقامی پولیس کے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان منتقل کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں‘
In response to all the concern & calls,re @AseefaBZ she has finally left hospital with several stitches on deep lacerations caused by the drone that hit her straight in the face on top of our #AwamiMarch lead truck.The wounds will take some time to heal,but she is now recovering.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 4, 2022
دوسری جانب پیپلز پارٹی کےچئیر مین بلاول بھٹو نے بہن کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور طبی امداد کے بعد اسپتال سے واپس آگئی ہیں تاہم زخم بھرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
I wish Aseefa beti speedy recovery from the injury!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 5, 2022
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی اپنے ٹویٹ میں آصفہ بھٹو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔
Hope you are not hurt @AseefaBZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
May you and all the participants stay safe. Prayers 🤲
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شریک تمام شرکاء کی حفاظت کیلئے بھی دعا کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو زرداری سے اچانک ٹکرا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئی تھیں۔