روسی شہری اپنے آئی پیڈ کیوں توڑ رہے؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

روسی شہری اپنے آئی پیڈ کیوں توڑ رہے؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

ماسکو: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے روس کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے بعد روسی شہریوں کا حیران کن ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک روس پر مختلف پابندیاں لگا رہے ہیں، اسی دوران امریکن کمپنی ایپل نے بھی  روس کو اپنی  مصنوعات کی فروخت کرنے پر پابندی لگا دی جس کے جواب میں روسی شہریوں نے اپنے ایپل پراڈکٹس ہی توڑنا شروع کر دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر ایک روسی شہری کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔

روسی شہری ویڈیو میں اپنے  آئی پیڈ پر ہتھوڑا برساتا نظر آرہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ تمہاری مصنوعات کی ضرورت نہیں ہے، ہم ان ڈیوائسز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ویڈیو میں روسی شہری کا کمسن بیٹا بھی موجود ہے جو والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  آئی پیڈ پر اپنا غصّہ نکالتا ہے۔

مصنف کے بارے میں