معروف پاکستانی اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

10:36 AM, 5 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار مسعود اختر    لاہور  کے  نجی  اسپتال میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکار مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے لاہور کے نجی  اسپتال میں زیر علاج تھے ، انھیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ ان کے قریبی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ 

ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والےمسعود اختر پرائڈ آف پرفارمنس ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار تھے۔انہوں نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

اداکار مسعود اختر  کی نماز جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی ۔

مزیدخبریں