پشاور دھماکہ: اندراج مقدمہ کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

پشاور دھماکہ: اندراج مقدمہ کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے  کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش  دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے،  مراسلہ ایس  ایچ او کی مدعیت میں جاری کیا گیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کالے رنگ کے کپڑوں میں آیا جس کے پاس پستول تھا اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے بعد خود کش بمبار نے مسجد کے اندر  موجود نمازیوں پر فائرنگ کر دی اور  پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دوران نماز جمعہ نمازیوں کی بڑی تعداد شہید ہو گئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ  دھماکے سے مسجد کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ جمعہ کی نماز کے دوران  تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ۔ افسوسناک سانحے میں اب تک 56  افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ  190 سے زائد زخمی  ہیں۔


 دوسری طرف شہر میں سوگ کی فضا میں شہدا کی نماز جنازہ اور  تدفین کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسکیورٹی اداروں نے علاقے کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے ۔

مصنف کے بارے میں