کینبرا: آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں چلے بسے تاہم اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر کی ٹوئٹ نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل اپنے ہم وطن سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈنی مارش کی موت کی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا اور اس کے چند گھنٹوں بعد ہی خود ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔
شین وارن نے روڈ نی مارش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تھا کہا کہ وہ آسٹریلین سپورٹسس لیجنڈ تھے، جنہوں نے کئی نوجوانوں کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔