پشاور یونیورسٹی نے طالبات کیلئے شلوار قمیص پہننا لازمی قرار دیدیا

07:30 PM, 5 Mar, 2021

پشاور: جامعہ پشاور نے طلبہ و طالبات کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کراتے ہوئے طالبات کیلئے شلوار قمیص پہننا لازمی قرار دیدیا ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا لباس پہن کر یونیورسٹی آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں طالبات کو شلوار قمیص کے علاوہ کوئی اور لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طالبات اپنے پسندیدہ رنگ کی قمیص کے ساتھ سفید شلوار پہنیں گی جبکہ ان کیلئے قمیص کے اوپر سفید لیب کورٹ اورچیسٹ کارڈ پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا بھی سادہ اور مہذب لباس پہن کر جامعہ میں آئیں گے جبکہ ان کیلئے بھی مہذب لباس کیساتھ چیسٹ کارڈ پہننا لازمی ہو گا۔ 

مزیدخبریں