فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کی کمی

06:15 PM, 5 Mar, 2021

لاہور: عالمی مارکیٹ میں قیمتیں تیزی سے گرنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں گراوٹ آنے لگی، فی تولہ کی قیمت میں 1450 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 امریکی ڈالر گر گئی جس کے بعد نئی قیمت 1696 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 1450 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1243 روپے کم ہونے کے بعد 88092 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.57 روپے سے کم ہو کر 1340 روپے اوکر 1148.83 روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں