اسلام آباد :وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اداروں کا بے انتہا احترام کرتی ہے ،الیکشن کمیشن محترم ہے اور محترم رہے گا ،ہم چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبرز کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبرز کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،لیکن الیکشن کمیشن کی وزیر اعظم کیخلاف پریس ریلیز اچھی نہیں لگی ،وزیر اعظم نے کہا تھا الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کی ذمے داری پوری نہیں کی ،سینٹ اورجنرل الیکشن سے متعلق ہمارا بیانیہ واضح ہو گیا ۔
وفاقی وزرا کی پریس کانفر نس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان نے ہمیشہ کہا انتخابات میں ادارے غیر جانبدار ہوں ،وزیر اعظم نے کہا تھا الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کی ذمے داری پوری نہیں کی ،ناصر شاہ کی آڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ 12 کروڑ لے لیں ،مریم نواز کی تقریر موجود ہے کہ ہمارا ٹکٹ بکا ہے ،فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کو بھی دکھی روح بننے کی کوئی ضرورت نہیں ،الیکشن کمیشن ایک طاقتور ادارہ ہے ،ہمارا جو موقف تھا وہ سپریم کورٹ نے نہیں تسلیم کیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد ہمارا وفد الیکشن کمیشن گیا ،ہم نے الیکشن کمیشن کو سینٹ انتخابات سے قبل ٹیکنالوجی پیش کرنے کی پیشکش کی تھی ،ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن اپنے موقف پر نظر ثانی کرے گا ،یہی پاکستان کے فائدے میں ہے ۔
فواد چوہدری نے پریس بریفنگ کے دوران کا کہا کہ ہم کیسے بتائیں کہ بکنے والے لوگ کون ہیں ،الیکشن کمیشن بتائے گا ،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کی نہیں نظام کو ٹھیک کرنے کیبات کر رہے ہیں،ہمارے 177 اراکین اسلام آباد پہنچ گئے ،تحریک انصاف کی جدو جہد اس طبقے کیخلاف ہے جنہوں نے اس ملک کو تباہ کیا ،عمران خان سے ثابت قدم کوئی اور اس ملک میں وزیر اعظم نہیں آیا ۔