آئیس لینڈ :آئیس لینڈ میں اب تک آٹھ دنوں میں سترہ ہزار زلزلے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں ، ان میں سب سے شدت کا زلزلہ پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ زلزلے آتش فشاں پہاڑ میں سرگرمی کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں ۔
سب سے شدید زلزلہ چوبیس فروری کی صبح نمودار ہوا اور دار الحکومت رائیک نے وک کی عمارتیں لرز اٹھیں ۔ اس کی شدت پانچ اعشاریہ چھ تھی ، اس کے بعد بھی پانچ شدت کے زلزلے ستائیس فروری اور یکم مارچ تک ریکارڈ کیے گئے ۔
تاہم اس دوران چھوٹے بڑے زلزلے اور آفٹرشاکس بھی نوٹ کیے گئے ہیں ۔ اب تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض عمارتوں اور سڑکوں میں دراڑیں ضرور نوٹ کی گئی ہیں ۔ تاہم رائیک جے وک کے لوگوں نے مسلسل چوبیس گھنٹے تک تھرتھراہٹ محسوس کی ہے ۔ اس وقفے وقفے سے زلزلوں کا دورانیہ پورے ہفتے برقرار رہے ۔
یونیورسٹی آف آئس لینڈ میں آتش فشانی عمل کے ماہر ڈاکٹر پور والد پاردڑ سن کہتے ہیں کہ اس علاقے میں کئی آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں ۔ اب وہ کہہ رہے ہیں زمینی قشر میں کسی بھی وقت لاوا میگما آسکتا ہے اور آتش فشانی عمل شروع ہوسکتاہے ۔