وزیر اعظم تمام اتحادیوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے

01:54 PM, 5 Mar, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج تمام اتحادیوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم ملاقات میں  قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ایم کیوایم، ق لیگ اور جی ڈے اے کے ارکان ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزرا اور اہم پی ٹی آئی ارکان ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔ ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحاد کی مضبوطی پر بات ہوگی۔ وزیراعظم کی اتحادیوں سے آج ڈھائی بجے سے 5 بجے تک ملاقاتیں ہوں گی ۔ وزیراعظم 5 بجے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں