فاسٹ اینڈ فیورس 9 کی ریلیز ملتوی 

01:47 PM, 5 Mar, 2021

نیویارک : کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اس کیو جہ سے قریباََ تمام کاروبار ہی متاثر ہوئے ہیں جن میں فلم انڈسٹری بھی شامل ہے ۔ 

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس نائن بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث وین ڈیزل اور جان سینا کی فلم فاسٹ اینڈ فیورس نائن کو جون تک ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ 

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم 25 جون کو تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے ۔ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے اس کو ریلیز نہیں کیا جاسکتا ۔ 

واضح رہے فاسٹ اینڈ فیوریس نائن کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرناپڑا تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیاگیا تھا۔ 

مزیدخبریں