لاہور،ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

10:55 AM, 5 Mar, 2021

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے وحد ت روڈ پرڈور پھرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا  ۔سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار  نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  جاں بحق شخص کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کی۔

مزیدخبریں