کڈنی ہل ریفرنس: سلیم مانڈوی والا پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ

10:02 AM, 5 Mar, 2021

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آبادمیں  کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت   ہوئی ۔ عدالت نے سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، طارق محمود سمیت تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ایک ٹرانزیکشن کا جواب اور منی ٹریل موجود ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشن کا الزام غلط ہے۔ صادق سنجرانی سے  تعلقات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےشفاف انتخابات کروائے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے  شفافیت سے ذمہ داری نبھائی۔وزیراعظم الیکشن کمیشن کوذمہ دار ٹھہرارہے تھے۔میرے خلاف  مقدمات بےبنیاد ہیں ۔

مزیدخبریں