لاہور: سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں پی ایس ایل کو مقامی کھلاڑیوں سے مکمل کروانا چاہیے ۔اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی کھوج کا نام ہے۔ پاکستان سپرلیگ شائقین کو بہت محظوظ کرتی ہے ۔ ان کی مکمل سپورٹ پی ایس ایل کے ساتھ ہے ۔ پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا اب بھی ہے اس لیے عوام اپنا خیال رکھیں ۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے نیونیوز کے پروگرام پی ایس ایل پویلین میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیو سیکور ببل میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ پی ایس ایل کا التوا صرف بورڈ یا کھلاڑیوں کا نہیں ، پورے پاکستان کا نقصان ہے ۔