بھارت: گائے کے پیٹ سے 71 کلوگرام کوڑا برآمد

09:39 AM, 5 Mar, 2021

نئی دہلی: بھارت میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے ایک حاملہ گائے کے معدے سے 71 کلوگرام پلاسٹک، کیل اور کوڑا کرکٹ نکالا ہے لیکن گائے اور اس کا بچہ دوران آپریشن ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق اس واقعے نے انڈیا کے دو مسائل آلودگی اور آوارہ جانوروں کے معاملے کو پھر سے اجاگر کیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 50لاکھ آوارہ گائے ہیں اور ان میں سے بہت سی گلیوں میں بکھرا کوڑا کرکٹ کھاتی ہیں۔

مزیدخبریں