اسرائیل کیلئے مشکل، عالمی عدالت نے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی

09:05 AM, 5 Mar, 2021

دی ہیگ : اسرائیل کے لیے مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

 عالمی عدالت کے اس اقدام پر فلسطینیوں اور اسرائیل کی طرف سے متضاد رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے عالمی فوج داری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ دیرینہ اقدام فلسطین کی انصاف اور احتساب کے حصول کے لیے انتھک کوششوں کا ثمر ہے۔اسرائیل کی طرف سے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں